12 مئی 2015 - 10:34
امریکہ میں انسانی حقوق کی پامالی کا اعتراف

جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے اجلاس میں امریکی نمائندے نے اپنے ملک میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا اعتراف کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق انسانی حقوق کونسل میں امریکی نمائندے کیٹ ہارپر نے کہا کہ امریکہ نے کبھی بھی ایسا دعوی نہیں کیا جو عیب و نقص سے پاک ہو۔ ہمارے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق کیٹ ہارپر نے اس اجلاس میں کہا کہ ہر قوم کی اپنی مشکلات ہوتی ہیں تاہم وہ انسانی حقوق کونسل جیسے اداروں میں شرکت کرکے اپنی پوزیشن کو بہتر بناسکتی ہے۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے پیر کے روز جنیوا اجلاس میں، امریکہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر نکتہ چینی کی ہے۔ اس اجلاس میں امریکہ میں انسانی حقوق کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے اراکین نے اس اجلاس میں امریکہ میں سیاہ فام اوردیگر اقلیتوں کےخلاف پولیس کے تشدد کی مذمت کی۔ انسانی حقوق کونسل کے ممبر ممالک نےاسی طرح گوانتانامو جیل فوری طور پر بند کئے جانے کا مطالبہ کیا۔

.......

/169