اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ امیر عبداللہیان نے والری آموس سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے یمن کے نہتے عوام پر سعودی عرب کی جارحیت پر شدید تنقید کی اور کہا کہ گذشتہ دو دنوں کے دوران صعدہ اور عمران میں پبلک مقامات اور تنصیبات پرحملوں اور ان ہوائی اڈوں پر سعودی عرب کی بمباری کو انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا جو عالمی ریڈ کراس اور بین الاقوامی امدادی اداروں کی امدادی کاروائیوں کے لئے تیار تھے- ایران کے نائب وزیر خارجہ امیر عبداللہیان نے یمن کی مختلف بندرگاہوں پر فوری طور پر ایندھن بھیجنے، صنعا، عدن ، صعدہ اور اس ملک کے دوسرے علاقوں میں تین موبائل ہاسپیٹل بنائے جانے پر ایران کی آمادگی ظاہر کی- اس ٹیلی فونی گفتگو میں والری آموس نے ایران کی جانب سے یمن کے انسانی بحران کے مختلف پہلوؤں پر تو جہ دینے اور اقوام متحدہ کی امداد رسانی کے اقدامات کے سلسلے میں ایران کے اصولی موقف کو سراہا-
.......
/169