اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق شام کی فضائیہ نے ادلب شہر کے مضافات میں جسرالشغور کے مرکز میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا اور انہیں تباہ کردیا ہے۔ فوجی دستوں نے جسر الشغور شہر کے سرکاری اسپتال کے محافظوں کے تعاون سے شہر کے جنوب اور مشرق کے علاقوں میں دسیوں دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ فوج کے ہاتھوں ہزیمت اٹھانے کے بعد جبھۃ النصرہ اور دیگر دہشت گرد گروہ ایک دوسرے کو ان ناکامیوں کا ذمہ دار ٹھرا رہے ہیں ۔ دوسری جانب شامی فوج نےدرعا کے مضافات میں دہشت گردوں کے اڈوں اور ان کی گاڑیوں کو نشانہ بنایا ہے۔ شامی فوج کے حملوں میں، جبھۃ النصرہ کے ایک کمانڈر ناصر خلیفہ سمیت درجنوں دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوگئے جبکہ فوج نے دہشت گردوں کی متعدد گاڑیوں اور ہتھیاروں کو بھی تباہ کردیا ہے -
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲