10 مئی 2015 - 14:53
یمنی جوانوں کی جوابی کاروائی سعودی فوجی مورچے چھوڑ کرفرار

یمن کے قبائلی جوانوں نے سعودی عرب کی جارحیتوں کے جواب میں سعودی عرب کی سرحد کے اندر فوجی ٹھکانوں پر حملہ کیا ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق صعدہ اور حجہ صوبوں کے درمیان میں واقع قبائل کے جوانوں نے سعودی عرب کی جارحیتوں کے جواب میں سعودی فوج کے ٹھکانوں پرحملہ کیا جس کے نتیجے میں سعودی عرب کے فوجی اپنے مورچے چھوڑ کرفرارکرگئے ہیں- اس حملے میں یمنی قبائل کے جوانوں نے سعودی عرب کی دو فوجی گاڑیوں کو تباہ کردیا اور سعودی فوج کے ٹھکانوں پر شدید گولہ باری کی - اس درمیان اطلاعات ہیں کہ یمن کے شمالی صوبے صعدہ کے رہائشی علاقوں پر سعودی عرب کے ہوائی حملے بدستور جاری ہیں تاہم اتوار کو سعودی حملے میں شہید ہونےوالے یمنی شہریوں کی صحیح تعداد معلوم نہیں ہوسکی ہے- غیر ملکی نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ ان علاقوں پر سعودی عرب کے جنگی طیاروں کے اندھا دھند حملے پوری شدت کے ساتھ جاری ہیں جن میں بڑی تعداد میں بے گناہ شہری مارے جارہے ہیں جبکہ رہائشی مکانات بازار اور تجارتی مراکز مٹی کے ڈھیر میں تبدیل ہوتے جارہے ہیں -

.......

/169