9 مئی 2015 - 14:33
آئرش اسپیکر کا ایران کے ساتھ تعلقات بڑھانے پر زور

آئرلینڈ پارلیمنٹ کے اسپیکر نے علاقائی مسائل کے حل اور خطے میں امن اور استحکام برقرار کرنے کے حوالے سے اسلامی جمہوریہ ایران کے کردار کو اہم قرار دیا.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ آئرلینڈ پارلیمنٹ کے اسپیکر نے علاقائی مسائل کے حل اور خطے میں امن اور استحکام برقرار کرنے کے حوالے سے اسلامی جمہوریہ ایران کے کردار کو اہم قرار دیا.

ان خيالات كا اظہار 'سين بيرٹ' نے دارالحكومت 'ڈبلن' ميں تعينات ايراني سفير 'جواد كوچيان' كے ساتھ ايك ملاقات ميں گفتگو كرتے ہوئے كيا.
اس موقع پر انہوں نے اپنے ايراني ہم منصب علي لاريجاني كا متوقع دورہ آئرلينڈ كو دوطرفہ روابط بڑھانے كے لئے نہايت اہم قرار ديا.
سين بيرٹ نے اس بات پر زور ديا كہ ان كا ملك اسلامي جمہوريہ ايران كے ساتھ ہر طرح كے تعاون بڑھانے كے لئے آمادہ ہے.
ايراني سفير كوچيان نے اس موقع پر كہا كہ تہران مختلف شعبوں ميں ڈبلن كے ساتھ اپنے باہمي تعاون كو بڑھانے كے لئے بھي تيار ہے.
انہوں نے مزيد كہا كہ ايراني حكومت يہ خواہش ركھتي ہے كہ آئرلينڈ كے ساتھ باہمي تعلقات كو وسيع كيا جائے جس ميں دونوں ممالك كے عوام كا مفاد ہے.
ايراني سفير نے اس بات پر زور ديا كہ يورپي يونين ممالك بشمول آئرلينڈ كے ساتھ مختلف شعبوں ميں تعلقات بڑھانا اسلامي جمہوريہ كي ترجيحات ميں شامل ہے.
جواد كوچيان نے مزيد كہا كہ دنيا كے ممالك كے ساتھ امن اور ديرپا استحكام كے بنياد پر تعلقات ركھنا ايراني خارجہ پاليسي كا اہم جزء ہے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲