اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اس بمباری کے نتیجے میں صنعا ایئرپورٹ کے رن وے کو کافی نقصان پہنچا ہے- واضح رہے کہ یمن پر سعودی عرب اور اس کے اتحادی ممالک کی جارحیت شروع ہونے کے بعد سے اب تک صنعا ایئرپورٹ پر متعدد مرتبہ بمباری کی جا چکی ہے- صنعا میں یمن کے حکام کا کہنا ہے کہ وہ اس ایئرپورٹ کو انسان دوستی پر مبنی امداد حاصل کرنے کے لئے دوبارہ کھولیں گے- سعودی عرب اور اس کے اتحادی ممالک کی جانب سے کئے جانے والے فوجی حملوں اور یمن کے فضائی، زمینی اور سمندری محاصرے کی وجہ سے یمن کے عام شہریوں کو المناک صورتحال کا سامنا ہے- سعودی عرب اور اس کے اتحادی ممالک نے جمعے اور ہفتے کی درمیانی رات کو عالمی برادری کی دراخواستوں کو مسترد کرتے ہوئے شبوہ، صعدہ اور حجہ صوبوں پر بھی بمباری کی تھی- سعودی عرب نے یمن کے مستعفی صدر عبد ربہ ہادی منصور کی حمایت کے بہانے چھبیس مارچ سے یمن کے خلاف اپنی جارحیت کا آغاز کیا تھا- آل سعود کی اس جارحیت میں یمن کی بنیادی تنصیبات تباہ ہونے کے علاوہ اب تک ہزاروں عام شہری شہید اور زخمی جبکہ لاکھوں بے گھر ہو چکے ہیں-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲