اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق جرمن پارلیمنٹ کے انرجی اور اقتصادی کمیشن کے نمائندوں اور سرمایہ کاروں نے ایک اجلاس میں ایران کے وزیر پیٹرولیم کے ساتھ انرجی کے شعبے میں مزید تعاون کی راہوں کا جائزہ لیا- اس اجلاس میں ایران اور جرمنی کے درمیان اقتصادی اور سیاسی تعلقات میں فروغ پر بھی تاکید کی گئی- اجلاس میں انرجی کے شعبے میں سرگرم جرمنی کی پچاس سے زیادہ کمپنیوں کے ڈائریکٹروں نے ایران کی منڈی میں موجودگی اور تعاون کی راہوں کا جائزہ لیا- جرمنی کے وفد کی سربراہی "پیٹر رامرزاور" کر رہے تھے-
"پیٹر رامرزاور" نے اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ جرمنی اپنی اقتصادی تاریخ میں ہمیشہ ایران کا ایک بڑا شریک رہا ہے - انہوں نے برلین میں انرجی سیکورٹی کے زیرعنوان منعقدہ اجلاس کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ نہ صرف بڑی کمپنیاں بلکہ جرمنی کی دوسرے درجے کی کمپنیاں بھی ایرانی منڈی میں موجودگی کی خواہاں ہیں- ایران کے وزیر پیٹرولیم نے جمعرات کو برلین انرجی سیکورٹی کانفرنس دو ہزار پندرہ میں شرکت کے ضمن میں جرمنی کے وزیر اقتصاد و انرجی "زیگمار گابریل" سے بھی ملاقات اور گفتگو کی-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲