8 مئی 2015 - 20:23
افغانستان: مسلح افراد کا حملہ، متعدد افراد ہلاک و زخمی

افغانستان میں مسلح افراد نے کرکٹ کے ایک گراؤنڈ میں حملہ کرکے دو کھلاڑیوں کو قتل اور چھ کو زخمی کر دیا ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے ذرائع ابلاغ نے جمعے کے دن رپورٹ دی ہے کہ مسلح افراد نے جمعرات کی شام، صوبۂ پکتیا میں واقع زازی اریوب میں اس وقت حملہ کر دیا جب وہاں کرکٹ کا میچ جاری تھا۔ کہا جاتا ہے کہ طالبان نے اس حملے کی ذمےداری قبول کر لی ہے اور وہ بعض کھلاڑیوں کو اغواء کر کے اپنے ساتھ لے گئے ہیں- اس رپورٹ کے مطابق اس حملے میں زخمی ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں جن کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے- واضح رہے کہ گزشتہ برس دہشتگردوں نے صوبہ پکتیکا میں کھیل کے ایک میدان پر بم حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں ساٹھ سے زیادہ افراد زخمی ہوگئے تھے-

.......

/169