اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر صحت ڈاکٹر حسن قاضی زادہ نے جمعے کو عالمی ادارہ صحت کی سربراہ مارگریٹ چان کے نام ایک خط میں یمن پر سعودی عرب کی جارحیت اور اس میں بے گناہ شہریوں کی شہادت اور ان کے زخمی ہونے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے بااثر قوتوں بالخصوص اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تدبیر و عمل سے بحران کو پھیلنے سے روکے اور یمن کے مظلوم عوام کے مصائب و مشکلات کو کم کرنے کے لئے بھرپور کوشش کرے- واضح رہے کہ سعودی عرب ، گذشتہ دس دنوں میں یمن کے دارالحکومت صنعا اور دوسرے علاقوں پر پانچ سو تیرہ سے زیادہ فضائی اور میزائلی حملے کر چکا ہے- سحر عالمی نیٹ ورک کی رپورٹ کے مطابق جارح سعودی عرب کے حملوں میں صرف چند روز کے دوران تین سو ستتر افراد شہید اور دو ہزار چار سو انسٹھ افراد زخمی ہو چکے ہیں-
.......
/169