اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ العہد کے مطابق امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے ریاض میں سعودی عرب کے بادشاہ اور وزیر خارجہ سے ملاقات کی جس کے بعد سعودی عرب نے یمن میں امداد رسانی کی خاطر پانچ دن کے لئے اپنی جارحیت متوقف کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس خبر کی مزید تفصیلات کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں اس سے قبل بھی سعودی عرب نے ہوائی حملے روکنے کا اعلان کیا تھا جو جھوٹا ثابت ہوا تھا۔ ذرائع کے مطابق یمن پر سعودی عرب نے جارحیت کے ارتکاب میں غزہ پر اسرائیل کی جارحیت کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲