6 مئی 2015 - 19:31
ناوابستہ تحریک کی صیہونی حکومت پر کڑی تنقید

ناوابستہ تحریک نے صہیونی حکومت کے ساتھ ایٹمی ملکوں کے تعاون پر کڑی نکتہ چینی کی ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی میں ایران کے نمائندے رضا نجفی نے ناوابستہ تحریک کے رکن ممالک کی نمائندگی میں اسرائیل کے ساتھ ایٹمی ملکوں کے تعاون پر کڑی نکتہ چینی کی ہے اور اس قسم کے تعاون کو فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ آئی اے ای اے میں ایران کے نمائندے رضا نجفی نے منگل کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی تیسری کمیٹی میں منقعدہ این پی ٹی پر نظر ثانی کے اجلاس میں، ناوابستہ تحریک کے ایک سو بیس ممالک کی نمائندگی میں ایک بیان پڑھ کر سنایا۔ اس بیان میں پر امن ٹیکنالوجی سے استفادے کو تمام ملکوں کا مسلمہ حق قرار دیا گیا ہے۔ ناوابستہ تحریک نے اس بیان میں بعض ایٹمی ممالک کی جانب سے این پی ٹی معاہدے کے غیر رکن ممالک خاص طور پر صہیونی حکومت کے ساتھ تعاون کئے جانے پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے اس تعاون کو فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ رضا نجفی نے ناوابستہ تحریک کے رکن ممالک کی نمائندگی میں اس بیان میں این پی ٹی کے رکن ممالک کے لئے ایٹمی توانائی کے پرامن استعمال، اس کے بارے میں تحقیق، توسیع و ترقی اور اس کی پیداوار سے متعلق انّیس تجاویز پیش کیں اور این پی ٹی معاہدے کے نظر ثانی اجلاس کی حتمی رپورٹ میں ان تجاویز کو شامل کرنے کا مطالبہ کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲