اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق جرمنی کی چانسلر انگیلا میرکل نے سیاسی شخصیتوں اور اپوزیشن جماعتوں کا دباؤ بڑھنے کے بعد پیر کے دن ایک بیان میں یورپی کمپنیوں اور حکام کی جاسوسی میں امریکہ کی مدد کے باعث جرمنی کے قوانین کے خلاف ورزی کے الزام کا دفاع کیا ہے-
انگیلا میرکل نے کہا کہ ان کا دفتر اس سلسلے میں پارلیمانی تحقیقات میں بھر پور تعاون کرے گا- یورپی کمپنیوں اور حکام کی جاسوسی کے لئے امریکہ کے جاسوسی کے اداروں کے ساتھ جرمنی کی خفیہ ایجنسی بی این ڈی کے درمیان تعاون کے سلسلے میں انگیلا میرکل کا یہ پہلا سرکاری ردعمل ہے-
جرمنی کی چانسلر نے کہا کہ اس کے باوجود ان کا خیال ہے کہ یہ دوست ممالک کے لئے قابل قبول نہیں ہے کہ وہ ایک دوسرے کی جاسوسی کریں - انگیلا میرکل پر امریکہ کے ساتھ جرمنی کے جاسوسی کے ادارے بی این ڈی کے خفیہ تعاون کے مسئلے میں پہلے سے ہی تنقیدیں ہوتی رہی ہیں-
انگیلا میرکل نے امریکہ کے جاسوسی کے اداروں کے ساتھ جرمنی کے خفیہ ادارے بی این ڈی کے تعاون کی اطلاع کے باوجود اسے روکنے کے لئے کوئی اقدام نہیں کیا ہے-
.......
/169