4 مئی 2015 - 13:44
نیپال میں زلزلے کے بعد ریلیف آپریشن ختم کئے جانے کا اعلان

نیپال کی قدرتی آفات کی کمیٹی نے زلزلہ زدہ علاقوں میں ریلیف آپریشن ختم ہونے کے بعد غیر ملکی امدادی ٹیموں سے چلے جانے کو کہا ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق نیپال کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے دارالحکومت کاٹھمانڈو میں نامہ نگاروں کے ساتھ گفتگو میں کہا ہے کہ یہ فیصلہ ساڑھے چار ہزار غیر ملکی امدادی کارکنوں کا ریلیف آپریشن ختم ہونے کے پیش نظر کیا گیا ہے- لکشمی پرساد نے کہا ہے کہ اگرچہ نیپال میں امدادی سرگرمیاں ختم نہیں ہوئی ہیں تاہم کاٹھمانڈو میں امدادی کاروائیاں نیپالی سیکورٹی فورس انجام دیں گی اور کچھ غیر ملکی امدادی کارکن بھی امدادی اشیاء کی تقسیم کے لئے نیپال میں موجود رہیں گے- نیپال میں زلزلے کے بعد، کہ جس کی شدّت ریکٹر اسکیل پر سات اعشاریہ نو ریکارڈ کی گئی، نیپال کی حکومت نے عالمی برادری سے ایک ہنگامی اجلاس میں امدادی ٹیمیں روانہ کئے جانے کا مطالبہ تھا- نیپال میں ہندوستان، چین ، پاکستان، سری لنکا، ترکی، بنگلہ دیش، ہالینڈ، بھوٹان، پولینڈ، امریکہ، جاپان، ملائیشیا، فرانس، اسپین، جنوبی کوریا، سنگاپور، تھائی لینڈ، بلجیم، روس، ناروے، برطانیہ، کینیڈا اور سوئٹزر لینڈ کی امدادی ٹیموں نے حصہ لیا تھا- اس کےعلاوہ متحدہ عرب امارات، اردن، سوئیڈن، عمان، اور انڈونیشیا کی بھی ٹیمیں ریلیف آپریشن کے لئے وہاں روانہ کی گئی تھیں- اس زلزلے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد سات ہزار تین سو سے تجاوز کرگئی ہے اور تاریخی عمارتوں سمیت، بہت سی عمارتیں بھی منہدم ہوگئی ہیں-

.......

/169