4 مئی 2015 - 09:27
عراق کے صوبوں صلاح الدین اور الانبار میں دسیوں دہشتگرد ہلاک کردیے گئے

عراقی فوج نے، صلاح الدین اور الانبار صوبوں میں داعش کے ٹھکانوں پر حملہ کرکے دسیوں دہشت گردوں کو ہلاک کردیا-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے ایک سیکورٹی ذریعے نے اعلان کیا ہے کہ عراق کے جنگی طیاروں نے، الشرقاط اور صوبہ صلاح الدین کے شہر بیجی کے مضافاتی علاقوں منجملہ مکفول،المالحہ اور البعیجی پر بمباری کی ہے۔ اس رپورٹ کی بنیاد پر، ان حملوں میں داعش دہشتگرد گروہ کے پینتالیس عناصر ہلاک اور دسیوں دیگر زخمی ہوگئے۔ ان ہوائی حملوں کے ساتھ ہی عراقی سیکورٹی فورسیز، شہر بیجی میں داخل ہوگئی ہیں اور اس شہر کو مکمل طور پر آزاد کرانے کی کاروائی کا آغاز ہونے والا ہے۔ عراق کی واع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اس سیکورٹی ذریعے نے اعلان کیا ہے کہ عراق کے جنگی طیاروں اور عوامی رضا کار فورس نے بھی صوبہ الانبار کے شہر فلوجہ کے اطراف میں، داعش کے ٹھکانوں پر گولہ باری کی اور داعش کے دو میزائیل لانچر تباہ کردیئے اور اس دہشتگرد گروہ کے چار افراد کو ہلاک کر دیا۔

.......

/169