اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایتھیوپیا سے مقبوضہ فلسطین نقل مکانی کرنے والے یہ افراد، تل ابیب میں پولیس کے امتیازی سلوک اور ظالمانہ رویے کے خلاف احتجاج کر رہے تھے، اسی دوران پولیس سے ان کی جھڑپ شروع ہوگئی جس میں چھیالیس پولیس اہلکاروں سمیت مجموعی طور پر ترپن افراد زخمی ہوئے- مظاہرین نے ایسے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جن پر پولیس کے امتیازی رویے کے خلاف نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے تل ابیب میں بلدیہ کی عمارت میں داخل ہونے کی کوشش بھی کی جبکہ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کا استعمال کیا- صیہونی پولیس کے مطابق اس جھڑپ کے دوران چھیالیس پولیس اہلکار اور سات مظاہرین، زخمی ہوئے اور پولیس نے چھبیس افراد کو گرفتار کرلیا-

















.......
/169