اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے حلب اور اس کے اطراف کے مختلف علاقوں میں متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے- اس رپورٹ کے مطابق فوج کی کاروائیوں کا دائرہ، لاذقیہ کے اطراف تک پھیل رہا ہے جس میں متعدد دہشت گرد مارے گئے ہیں- ان کاروائیوں میں فوج نے بڑے پیمانے پر دہشت گردوں کے ہتھیاروں اور جنگی ساز و سامان کو بھی تباہ کردیا ہے- شام کی اس نیوز ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ ترکی کی حکومت سے وابستہ دہشتگرد گروہ شمالی لاذقیہ کے اطراف میں تعینات ہیں اور جو دہشت گرد، ترکی کے راستے لاذقیہ کے عوام کے خلاف جارحانہ کاروائیاں انجام دینے کی غرض سے اس صوبے میں داخل ہوتے ہیں وہ بھی اس گروہ میں شامل ہوجاتے ہیں- دوسری جانب شامی فوج کی ہوشیاری کے سبب مشرقی غوطہ کے علاقے کا محاصرہ توڑنے کی، مسلح گروہوں کی کوششیں، اب تک ناکام رہی ہیں- اسی طرح خبری ذرائع نے کہا ہے کہ دہشت گرد گروہ "احرار الشام" کا ایک سرغنہ احمدالکامل ہلاک ہوگیا ہے- شامی فوج نے اس علاقے میں متعدد دہشت گردوں کو بھی ہلاک کیا ہے-
۔۔۔۔۔۔۔
/169