3 مئی 2015 - 09:09
عراق : دہشتگرد گروہ داعش کے متعدد عناصر ہلاک

عراق کی سیکورٹی فورسز نے شمالی عراق میں واقع صوبہ کرکوک میں تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کے پانچ عناصر کی ہلاکت کی خبر دی ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق کرکوک میں ترکمن فورسز کے کمانڈر ابو رضا النجار نے کہا ہے کہ ہفتے کے دن جنوبی کرکوک میں واقع بشیر نامی دیہات کے نزدیک داعش کے دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر ترکمن رضاکاروں کے حملے میں کم از کم پانچ دہشتگرد ہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہوئے ہیں- یہ دیہات سترہ جون دو ہزار چودہ سے دہشتگرد گروہ داعش کے قبضے میں ہے- مصر کی الیوم السابع ویب نے بھی عراقی ذرائع کے حوالے سے لکھا ہے کہ عراق کے مغربی صوبے الانبار میں واقع الکرمہ کے علاقے اور اس کے مضافات نیز عراق کے دارالحکومت بغداد میں عراقی سیکورٹی فورسز اور عوامی رضاکاروں کے حملوں میں دسیوں دہشتگرد ہلاک ہوئے ہیں- ادھر بغداد آپریشن کمان نے بھی اعلان کیا ہے کہ فجر الکرمہ آپریشن کے اٹھار ویں دن انسٹھ دہشتگرد ہلاک ہوئے جبکہ چھیالیس بموں کو ناکارہ بنا دیا گیا- اس کے علاوہ دہشتگردوں کے پندرہ اڈوں کو تباہ کر دیا گیا- مغربی بغداد میں بھی عراقی فوج نے ساٹھ دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ہے-

.......

/169