اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اقوام متحدہ میں روس کے نمائندے ویتالی چورکین نے یمن پر جارحیت کے نتائج کا ذمہ دار امریکہ کو قرار دیا ہے- ویتالی چورکین نے یمن کی صورت حال کا جائزہ لینے کے لئے منعقدہ سیکورٹی کونسل کے اجلاس کے موقع پر کہا کہ امریکہ کو، یمن پر سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے حملوں کی حمایت کے باعث ان حملوں میں انسانوں کو پہنچنے والے نقصانات کی ذمہ داری قبول کرنا پڑے گی- چورکین نے ایک انٹرویو میں کہا کہ سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں نے جمعہ کی رات صنعا میں روسی سفارتخانے کے اطراف کے علاقوں پر بمباری کی- انھوں نے کہا کہ صنعا میں روسی سفارتخانے سے دوسو میٹر کے فاصلے پر ہونے والا دھماکہ، میزائل، بم یا بارودی سرنگ کے پھٹنے کے باعث ہوا تھا- روس کے اس سفارتکار نے کہا کہ سفارتخانے پر حملہ نہایت باعث تشویش ہے اور فائرنگ، بمباری یا میزائلی حملہ بہت خطرناک اور نامطلوب اقدام ہے اور روس کو یمن کے عوام کی خراب صورت حال پر بہت تشویش ہے-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲