17 مئی 2025 - 12:47
مآخذ: ارنا
 تہران ڈائیلاگ فورم کا انعقاد بہت اچھا اقدام ہے، ڈاکٹر عراقچی

ایرانی وزیر خارجہ نے اگلے ہفتے تہران ڈائیلاگ فورم کے انعقاد کا اعلان کرتے ہوئے اس فورم کو عالمی اور علاقائی چیلنجوں پر مختلف ممالک کے ماہرین کی بات چیت کے لیے ایک اہم اقدام قرار دیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا | ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے ایران کی ایٹمی توانائی تنظیم میں منعقدہ بین الاقوامی تنظیم "پوگواش" (جوہری ہتھیاروں اور بڑے پیمانے پر تباہی کا مقابلہ) کے اراکین کے ساتھ ایک ملاقات میں، اگلے ہفتے اتوار اور پیر کو تہران ڈائیلاگ فورم کے انعقاد کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ تہران عالمی اور علاقائی مسائل پر بات چیت کے لیے کئی سال سے مختلف ممالک کو اس فورم پر ساتھ لارہا ہے۔
انھوں نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ تہران ڈائیلاگ فورم کے اس سیشن میں 200 سے زائد غیر ملکی مہمان شرکت کریں گے، کہا کہ  اس فورم میں شرکت کرنے والے تھنک ٹینکس میں سے ایک، پگواش انسٹی ٹیوٹ ہے جو بین الاقوامی سطح پر جوہری ہتھیاروں کے خلاف مطالعہ کے میدان میں سرگرم ہے اور مستند معلومات فراہم کرنے کے حوالے سے مشہور ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ اس انسٹی ٹیوٹ کے اراکین ہفتے کے روز دفتر خارجہ میں بھی ایرانی ماہرین کے ساتھ بات چیت کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha