14 مئی 2025 - 00:12
ایران کی فیصلہ کن مخالفت نے ٹرمپ کو "خلیج فارس" کا جعلی نام رکھنے سے باز رکھا، سی این این

امریکی چینل ایس ایس این نے خیلج فارس کا تاریخی نام بدلنے کے اعلان سے ٹرمپ کی پسپائی کا سبب بتا دیا اور ٹرمپ "عربوں کی خلیج" یا "خلیج عربی" کا نام استعمال کرنے سے باز رہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، سی این این نے رپورٹ دی ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے خلیج فارس کا دام بدل کو اس کو "عربوں کی خلیج" یا "خلیج عربی" کا نام دینے کا فیصلہ کیا تھا

سی این این نے بتایا: ٹرمپ کا یہ فیصلہ حالیہ دنوں میں بدل گیا اور ایک آگاہ ذریعے نے اس چینل کو بتاایا کہ ایرانی حکام نے انتہائی شفاف انداز سے ٹرمپ کے لئے واضح کر دیا تھا کہ وہ اس طرح کے کسی اقدام (یعنی جعل سازی) کی بھرپور مخالفت کریں گے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ـ جو ان دنوں امریکی صدور کی پرانی روایات کو توڑتے ہوئے خلیج فارس کی عرب ریاستوں سے پیسہ بٹورنے، انہیں امریکہ میں سینکڑوں ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پر مجبور کرنے، امریکہ سے سینکڑوں ارب ڈالر کا اسلحہ خریدنے اور ان [عربوں] سے کروڑوں ڈالرز کے تحائف وصول کرنے کی غرض سے ـ مغربی ایشیا کے "تجارتی دورے پرآئے ہیں، ریاض میں تقریر کرتے ہوئے اپنے وعدے کو گول کر دیا اور خلیج فارس کے بارے میں مبہم سا مضحکہ خیز دعوی کیا اور کہا کہ "ایرانی خلیج فارس کو خلیج ایران کا نام دینا چاہتے تھے لیکن میں نے ان کو ایسا نہیں کرنے دیا!"،

ٹرمپ ـ جو کچھ عرصے سے سمجھے بوجھے بغیر پاک و ہند کے درمیان تنازع کشمیر کو ہزار سالہ اور ڈیڑھ ہزار سالہ تنازع کے طور پر پیش کر رہے ہیں ـ نے سعودی حکام سے مخاطب ہوکر کر کہا: جس راستے پر آپ سعودی عرب میں گامزن ہیں، اس میں کسی قسم کا اعلانیہ تضاد نہیں دکھائی دے رہا ہے لیکن ہمیں اس المیے کی طرف توجہ دینا ہوگی جو خلیج فارس میں رونما ہو رہا ہے، ایرانی حکام اس (خلیج فارس) کو "خلیج ایران" کا دام دینا چاہتے تھے لیکن میں نے کہا کہ میں ایسا نہیں ہونے دوں گا!!!"۔

خلیج فارس ہزاروں سالوں سے خلیج فارس ہے، اور عربی، یونانی اور رومی مصادر تاریخ و جغرافیہ نیز یروپی اور عربی نقشوں میں اس کا نام خلیج فارس خلیج فارس ہی ہے۔ ٹرمپ نے بدلنے کی کوشش کی لیکن وہ بھی ایسا نہ کر سکے!

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha