7 مئی 2025 - 15:13
News ID: 1555877

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا | ایران کے وزیر مواصلات نے ٹرمپ کی طرف سے خلیج فارس کے جعلی نام کے استعمال پر اپنا رد عمل دکھاتے ہوئے X پر لکھا: خلیج فارس کا نام تا ابد، دنیا کے اس گوشے میں، دلوں اور جانوں میں زندہ و پائندہ رہے گا اور اس موسم سرما ک "کالَک" بھی دنیا کے مطلق العنان استکباریوں کے چہرے پر باقی رہے گا۔ تاریخ اور اصلیت کو سیاسی سودے بازیوں اور بدمعاشیوں سے بدلا نہیں جا سکتا۔ وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے بھی لکھا: خلیج فارس کے نام کی جڑیں، بہت سی نام گذاریوں کی طرح، انسانی تاریخ کی گہرائیوں میں پیوست ہیں۔ ایران نے کبھی بھی بحر ہند، بحیرہ عمان، بحیرہ عرب یا بحیرہ احمر پر اعتراض نہیں کیا ہے۔ ان ناموں کے استعمال کا مطلب یہ نہیں ہے کہ کوئی خاص قوم ان علاقوں کی مالک ہے، لیکن یہ انسانوں کی اجتماعی میراث کے احترام کو نمایاں کرتا ہے۔
آپ کا تبصرہ