4 مئی 2025 - 12:49
مآخذ: ذرائع
ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی پیر کو پاکستان کا دورہ کریں گے

ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی پیر کو پاکستان کا دورہ کرکے پاکستان کے سینئر حکام سے علاقائی صورتحال پر بات چیت کرینگے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ | ترجمان ایرانی دفتر خارجہ اسمٰعیل بقائی نے کہا ہے کہ وزیرِ خارجہ عباس عراقچی پیر کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔

ترجمان نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ سینئر پاکستانی حکام سے علاقائی صورتحال پر بات کریں گے۔
اسمٰعیل بقائی نے مزید بتایا ہے کہ اسی ہفتے ایرانی وزیرِ خارجہ بھارت کا بھی دورہ کریں گے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ امکان ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ عباس اپنے دورے میں بھارتی ہم منصب جے شنکر سے پہلگام واقعے سے متعلق گفتگو کریں گے۔
کچھ روز پہلے ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا تھا کہ ایران، پاک بھارت ثالثی کے لیے تیار ہے۔
۔۔۔۔۔
110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha