2 مئی 2025 - 14:48
اے ڈونلڈ ٹرمپ! میں تم سے نہیں ڈرتا، فلسطینی طالبعلم محسن مہدوی + ویڈیو + تصاویر

فلسطینی طالب علم محسن مہدوی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ اور ان کی کابینہ سے صاف اور واضح طور پر کہہ رہا ہوں کہ میں آپ سے نہیں ڈرتا / وفاقی جج فیڈرل جیفری کرافورڈ نے اپنے فیصلے میں لکھا: محسن مہدوی نے غزہ کی جنگ میں پرامن حل کے دفاع میں اپنے قانونی حق سے استفادہ کیا ہے اور انہیں غیر شہری مقیم کے طور پر، فیڈرل امینڈمنٹ-1 کے تحت آزادی اظہار کے حوالے سے وہی حقوق حاصل ہیں جو ایک امریکی باشندے کو حاصل ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا | امریکہ کی کولمبیا یونیورسٹی کے فلسطینی طالب علم محسن مہدوی نے رہائی کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کےلیے بیان جاری کردیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فلسطینی طالب علم محسن مہدوی نے کہا کہ انہوں نے مجھے آواز اٹھانے پر گرفتار کیا، میں نے جنگ سے انکار اور امن کی بات کی۔
واضح رہے کہ امریکہ کی کولمبیا یونیورسٹی کے فلسطینی طالب علم محسن مہدوی کو امریکی عدالت نے ضمانت پر رہا کردیا ہے۔
وفاقی جج نے فیصلے میں لکھا ہے کہ محسن مہدوی کو اپنی بے دخلی کو چیلنج کرنے کی اجازت دی جانی چاہیے۔
خیال رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے محسن مہدوی کو فلسطین کے حق میں مظاہروں میں شرکت کرنے پر بے دخلی کا حکم جاری کرتے ہوئے حراست میں لیا گیا تھا۔
اس سے قبل امریکہ کی کولمبیا یونیورسٹی کے فلسطینی طالب علم محسن مہدوی کو امریکی عدالت نے ضمانت پر رہا کردیا۔
وفاقی جج نے فیصلے میں لکھا ہے کہ محسن مہدوی کو اپنی بے دخلی کو چیلنج کرنے کی اجازت دی جانی چاہیے۔
محسن مہدوی نے اپنی بے دخلی کو امریکہ کی وفاقی عدالت میں چیلنج کیا تھا، امریکی امیگریشن حکام نے عدالتی حکم کے بعد محسن مہدوی کو رہا کردیا۔
محسن مہدوی کے بارے میں مزید تفصیلات
محسن مہدوی رہا ہوئے تو لوگوں نے ان کا استقبال کیا اور انھوں نے استقبال کرنے والوں کے بیچ ڈونلڈ ٹرمپ سے مخاطب ہوکر کہا: میں آپ سے نہیں ڈرتا
محسن مہدوی کولمبیا یونیورسٹی کے ایک فلسطینی طالبعلم اور فلسطین کی حمایت کے لئے اٹھنے والی طلباء کی تحریک کے رکن ہیں۔ 
انہیں امریکی شہریت کے حصول کے لئے ہونے والے ایک انٹرویو کے دوران اور کسی الزام کے بغیر گرفتار کیا گیا تھا اور ایک فیڈرل جج نے انہیں عارضی طور پر رہا کر دیا۔ محسن مہدوی گذشتہ سال کولمبیا یونیورسٹی میں فلسطین کے حامیوں کی احتجاجی تحریک کے مہتممین میں سے ایک ہیں اور ان کا عدالتی کیس ہنوز برقرار ہے۔
ان کے وکلاء نے ان کی گرفتاری اور دو گھنٹوں تک قید کو غیر قانونی اور انتقامی کاروائی قرار دیا ہے اور کہا تھا کہ ان کے موکل کو غیر منصفانہ طور پر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نشانہ بنایا گیا ہے۔ 
وفاقی جج فیڈرل جیفری کرافورڈ نے اپنے فیصلے میں لکھا: محسن مہدوی نے غزہ کی جنگ میں پرامن حل کے دفاع میں اپنے قانونی حق سے استفادہ کیا ہے اور انہیں غیر شہری مقیم کے طور پر، فیڈرل امینڈمنٹ-1 کے تحت آزادی اظہار کے حوالے سے وہی حقوق حاصل ہیں جو ایک امریکی باشندے کو حاصل ہیں۔ 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha