اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا | مقبوضہ قدس شریف کے اطراف کے پہاڑوں اور جنگلات میں وسیع پیمانے پر آتشزدگی کے بعد، اب تک 12 آبادکار دھؤاں حلق میں داخل ہونے کے باعث دم گھٹنے سے دوچار ہوئے ہیں؛ البتہ فلسطینی تھارٹی نے اسرائیل کو مدد کی پیشکش کی ہے!! [جو بہرحال باعث حیرت ہے]۔
آگ شہر کی ایک مرکزی سڑک کے قریب تک پہنچ گئی ہے اور ہیلی کاپٹر اور طیارے آگ بجھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
صہیونی چینل i12 کے مطابق، صہیونی فضائیہ فائر بریگیڈ کی مدد کے لئے بلائی گغی ہے اور صہیونی اسپیشل فورس ریسکیو کاروائیوں کے لئے تیار ہو چکی ہے۔
صہیونی وزیرجنگ یسرائیل کاٹز نے اس صورت حال کو "قومی ہنگامی حالت" کا نام دیا ہے اور تمام اداروں کو آگ بجھانے میں کردار ادا کرنے کے لئے بلایا ہے۔
قبرص، یونان، اٹلی اور کرویشیا ان ممالک میں سے ہیں جن سے غاصب ریاست مدد مانگنا چاہتی ہے۔
ادھر صہیونی ذرائع نے کہا ہے کہ "فلسطینی تھارٹی نے اسرائیل کو مدد کی پیشکش کی ہے"، اور اس بدتر یہ کہ "صہیونیوں نے اس پیشکش کا جواب تک نہیں دیا ہے۔
گوکہ کچھ ذرائع کہتے ہیں کہ قدس اور یافا (تل ابیب) میں گرمی کی شدت اور تیز آندھیوں کی وجہ سے آگ لگی ہے لیکن صہیونی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد نے جان بوجھ کر مختلف علاقوں میں آگ لگائی ہے!
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آپ کا تبصرہ