اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، بندر عباس میں پیش آنے والے المناک سانحے پر دنیا بھر سے تعزیتی پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔ اسی سلسلے میں، جامعہ روحانیت سندھ، مقیم قم المقدس ایران، نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اس اندوہناک واقعے پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے:
"إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ (سورة البقرة، آیت 156)"
"بندر عباس میں پیش آنے والے دلخراش سانحے کی خبر نے ہمیں گہرے رنج و غم میں مبتلا کر دیا ہے۔ اس عظیم مصیبت پر ہم دل کی گہرائیوں سے رہبر معظم حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہای (دام ظلہ العالی) کی خدمت میں، شہداء کے معزز خانوادوں اور پوری ملتِ ایران کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں۔"
جامعہ روحانیت سندھ نے دعا کی کہ اللہ رب العزت شہداء کو اپنی جوارِ رحمت میں مقام عطا فرمائے اور زخمیوں کو جلد صحتیاب کرے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ جامعہ روحانیت سندھ اس غم کی گھڑی میں ملتِ ایران، خصوصاً متاثرہ خاندانوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔ اور "ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ملتِ ایران کو اس عظیم آزمائش پر صبر و استقامت عطا فرمائے۔"
آپ کا تبصرہ