
23 اپریل 2025 - 15:15
News ID: 1551699

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ | شام کی سابق حکومت کو کمزور کرنے کے لئے شروع ہوکر دہشت گردوں کو حکمران بنانے تک جاری رہنے والا خفیہ صہیونی-امریکی-ترکی تعاون، اس ملک میں طاقت کے قواعد بدلنے کے بعد، صہیونیوں اور ترکوں کے درمیان اعلانیہ نوک جھونک تک پہنچ چکا ہے؛ اور آج شام کے جن علاقوں میں ترکیہ کے فوجی موجود ہیں اور اڈے بنانے کے لئے نقشے بنا رہے ہیں اسرائیلی ان ہی علاقوں پر بمباری کرتے ہیں، اور اس ملک کو قوموں اور مذاہب کی بنیاد پر تقسیم کرنے کے لئے کوشاں ہے جو ترکیہ کے مفادات کے لئے نقصان دہ ہے۔ بہرحال صہیونی ترکیہ کو شام میں چین سے نہیں رہنے دے رہے ہیں؛ گویا اسلام کے دشمن نمبر ایک سے تعاون پھر بھی مسٹر رجب کے لئے مفید ثابت نہیں ہؤا ہے۔/110

آپ کا تبصرہ