ترکیہ صہیونیت تعلقات

  • ویڈیو | شام پر مسلط دہشت گردوں نے اس ملک کے قومی ہیرو اور سابق صدر حافظ الاسد کی قبر توڑ دی

    اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا | سائبر اسپیس کے صارقین نے کچھ تصاویر اور ویڈیو کلپس شائع کئے ہیں جن میں دکھایا گیا ہے کہ شام پر مسلط کردہ دہشت عناصر نے اس ملک کے قومی ہیرو اور فلسطینی کاز کے حامی واحد عرب حکمران، سابق صدر حافظ الاسد کے مقبرے کو نقصان پہنچایا ہے اور نذر آتش کیا ہے اور کچھ ذرائع نے کہا ہے کہ ان کے جسد خاکی کے باقیات کو بھی قبر سے نکال کر کسی اور جگہ منتقل کیا گیا ہے۔

  • کارٹون | شام میں ترکیہ اور صہیونی ریاست کا خفیہ تعاون اعلانیہ نوک جھونک پر منتج ہو گئی

    کارٹون | شام میں ترکیہ اور صہیونی ریاست کا خفیہ تعاون اعلانیہ نوک جھونک پر منتج ہو گئی

    اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ | شام کی سابق حکومت کو کمزور کرنے کے لئے شروع ہوکر دہشت گردوں کو حکمران بنانے تک جاری رہنے والا خفیہ صہیونی-امریکی-ترکی تعاون، اس ملک میں طاقت کے قواعد بدلنے کے بعد، صہیونیوں اور ترکوں کے درمیان اعلانیہ نوک جھونک تک پہنچ چکا ہے؛ اور آج شام کے جن علاقوں میں ترکیہ کے فوجی موجود ہیں اور اڈے بنانے کے لئے نقشے بنا رہے ہیں اسرائیلی ان ہی علاقوں پر بمباری کرتے ہیں، اور اس ملک کو قوموں اور مذاہب کی بنیاد پر تقسیم کرنے کے لئے کوشاں ہے جو ترکیہ کے مفادات کے لئے نقصان دہ ہے۔ بہرحال صہیونی ترکیہ کو شام میں چین سے نہیں رہنے دے رہے ہیں؛ گویا اسلام کے دشمن نمبر ایک سے تعاون پھر بھی مسٹر رجب کے لئے مفید ثابت نہیں ہؤا ہے۔/110