30 جنوری 2012 - 20:30

شام کی وزارت داخلہ نے کہا ہےکہ سکیورٹی فورس نے ملک کے مختلف علاقوں میں آپریشن کرکے دہشتگردوں کے پاس سے امریکی اور صہیونی ہتھیار برآمد کئے ہیں۔

ابنا: شام کی فوج نے دوما، حرستا، سقیا، کفربطنا، اور حموریہ کے علاقوں میں آپریشن کئے ہیں۔ شام کی وزارت داخلہ کےبیان میں آيا ہے کہ فوج کے آپریشنوں میں دہشتگردوں کی بڑی تعداد ماری گئي ہے۔

اس بیان میں آیا ہے کہ مغربی اور عرب حکومتوں کے حمایت یافتہ دہشتگردوں نے ملک میں گذشتہ مارچ سے بدامنی پھیلا رکھی ہے اور ان کی بہیمانہ کاروائيوں میں اب تک سیکڑوں فوجی اور عام شہری مارے گئے ہیں۔....... /169