16 اپریل 2025 - 04:37
ویڈیو | دشمن نوجوانوں کو علماء سے دور کرنا چاہتے ہیں؛ وہ آپ سے حسد کرتے ہیں، آیت اللہ یعقوبی

حوزہ علمیۂ نجف اشرف آیت اللہ شیخ محمد یعقوبی نے عراق کی نئی نسل کے نمائندوں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا: دشمن نوجوانوں کو حوزہ علمیہ اور علماء سے دور کرنا چاہتے ہیں؛ وہ آپ کو کفر کی طرف لوٹانا چاہتے ہیں، کیونکہ قرآن کے مطابق، وہ آپ سے حسد کرتے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ۔ 
آیت اللہ شیخ محمد یعقوبی کا مختصر خطاب:
الحمد للہ، حقیقتا یہ ایک عظیم نعمت ہے کہ ہم نوجوانوں اور بچوں کی طرف سے حوزات علمیہ اور علماء کی طرف اس توجہ کو دیکھ رہے ہیں۔ کیونکہ یہ وہی نجات کی کشتی ہے کہ جو اس میں سوار ہوگا، نجات پائے گا اور جو اس سے پیچھے رہے گا ڈوب جائے گا اور ہلاک ہو جائے گا۔ 
یہ پراپیگنڈا جو آپ دیکھ رہے ہیں یہ ایک سازش ہے اس لئے کہ معاشرے کو حوزہ علمیہ اور علماء سے الگ تھلگ کیا جا سکے۔ اور اس کا مقصد یہ ہے کہ نوجوانوں کو بھول بھلیوں میں الجھایا دیا جائے۔ 
اگر نوجوان علماء کے گرد جمع نہیں ہونگے اور ان کی بات نہیں سنیں گے، تو وہ اپنے معارف اور اپنی ثقافت کیونکر سیکھ سکیں گے؟ وہ اپنا موقف کیسے پہچان سکیں گے اور کہاں سے سیکھیں گے کہ انہیں کرنا کیا چاہئے؟ وہ سماجی رابطے کی ویب گاہوں کے کھوکھلے اور مہمل مسائل کا شکار ہو جائیں گے۔
یہ ان کی سازش ہے، ان کا منصوبہ یہی ہے۔ قرآن کریم نے ان کے ان منصوبوں کے حوالے سے خبردار کیا ہے اور فرمایا ہے: "وَدَّ كَثِيرٌ مِنْ أَهْلِ الْكِتَابِ لَوْ يَرُدُّونَكُمْ مِنْ بَعْدِ إِيمَانِكُمْ كُفَّارًا؛ اہل کتاب میں سے بہت سوں کی دلی خواہش یہ ہے کہ کسی طرح ایمان کے بعد پھر دوبارہ تم لوگوں کفر کی طرف لوٹا دیں"۔ ان کا منصوبہ یہ ہے "حَسَدًا مِنْ عِنْدِ أَنْفُسِهِمْ؛ صرف اس حسد کی وجہ سے جو ان کے دلوں میں ہے"۔ (بقرہ-109) یہ ان کا مقصد اور ان کی آرزو ہے۔ وہ آپ کو آپ کے دین سے لوٹانا چاہتے ہیں، وہ تمہیں حاصل ہونے والی نعمت ایمان کی وجہ سے آپ سے حسد برتتے ہیں۔ 
وہ اس عظیم نعمت کو اچھی طرح پہچانتے ہيں۔ تو اے دور رہنے والو! اب جبکہ جانتے ہو کہ راہ حق یہ ہے، تو ایمان لاؤ، البتہ وہ ایسا کرنے کی استعداد نہیں رکھتے۔ ان کے دلوں پر تالے لگے ہوئے ہیں اور دنیا ان کی نظروں میں خوبصورت دکھائی دی ہے اور اس [دنیا] نے انہيں ورغلایا ہے، نتیجے کے طور پر، وہ کیا کرتے ہیں؟ مؤمنین کے پیچھے آتے ہیں اور انہیں گمراہ کرنے اور کفر کی طرف لوٹانے کی کوشش کرتے ہیں۔ خدائے سبحان قرآن کریم میں ارشاد فرماتا ہے: یہ اس حسد کی وجہ سے ہے جو ان کے دلوں میں ہے"۔ وہ اس نعمت کی وجہ سے جو آپ کے پاس ہے، آپ سے حسد کرتے ہیں۔ 
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ترجمہ: فرحت حسین مہدوی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha