12 اپریل 2025 - 22:30
ایران اور امریکہ کے بالواسطہ مذاکرات کا پہلا دور اختتام پذیر / مذاکرات مثبت رہے، عراقچی / بہت مثبت اور تعمیری رہے، امریکہ

اسلامی جمہوریہ ایران اور امریکہ کے مابین ہونے والے بالواسطہ مذاکرات، اختتام پذیر ہوگئے ہیں۔ اسلامی جمہوریہ ایران اور امریکہ نے مذاکرات کو مثبت قرار دیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، مذاکرات کا پہلا دور عمان کی ثالثی میں انجام پایا۔ اور  وزیر خارجہ سید عباس عراقچی اور ان کا وفد اور اسٹیو وٹکوف اور ان کا وفد دو الگ الگ ہالوں میں تھے اور عمان کے وزیر خارجہ کے ذریعے پیغامات کا تبادلہ ہو رہا تھا۔
ڈھائی گھنٹے تک جاری رہنے والے مذاکرات کا ماحول تعمیری قرار دیا گیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام اور غیرقانونی پابندیوں کا خاتمہ گفتگو کا محور تھا اور اس سلسلے کے پیغامات کا تبادلہ عمان کے وزیر خارجہ کے ذریعے انجام پایا۔

ایران اور امریکہ کے بالواسطہ مذاکرات کا پہلا دور اختتام پذیر / مذاکرات مثبت رہے، عراقچی / بہت مثبت اور تعمیری رہے، امریکہ


دونوں فریقوں نے مذاکرات اگلے ہفتے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
رپورٹ کے مطابق، مذاکرات کے بعد دونوں وفود نے الگ الگ عمان کے وزیر خارجہ سے ملاقات کی ہے۔
ایران اور امریکہ کے مابین بالواسطہ مذاکرات تعمیری رہے/ سنیچر 19 اپریل مذاکرات کا دوسرا دور: سید عباس عراقچی
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے عمان میں امریکی صدر کے خصوصی ایلچی کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات کی کچھ تفصیلات بیان کی ہیں۔ 
وزیر خارجہ نے بتایا کہ مذاکرات انتہائی احترام کے ساتھ انجام پائے اور فریقین کا لب و لہجہ مناسب رہا۔ 
سید عباس عراقچی نے بتایا مذاکرات اگلے دنوں میں جاری رہیں گے۔ 
انہوں نے کہا کہ آئندہ ہفتے سنیچر کے روز مذاکرات کا دوسرا دور منعقد ہوگا 
وزیر خارجہ عراقچی نے کہا کہ یہ سلسلہ کہاں تک آگے بڑھ سکتا ہے، دیکھنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ہم بے حاصل مذاکرات اور گفتگو اور وقت ضایع کرنے والی بات چیت کے خواہاں نہیں ہیں اور بظاہر امریکی فریق کو بھی اس میں کوئی دلچسپی نہیں۔
وزیر خارجہ نے مذاکرات کے اختتام کے بعد ایران کے ریڈیو اور ٹیلی ویژن کی نمائندہ کو بتایا کہ دونوں فریق اس بات پر متفق ہیں کہ مذاکرات کا نتیجہ کم از کم وقت میں حاصل ہونا چاہیے۔
سید عباس عراقچی نے زور دیکر کہا کہ مذاکرات کے رواں دور کا جائزہ لیا جائے گا اور باریک بینی کے ساتھ اس پر غور و خوض کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ مذاکرات کا اگلا دور عمان میں ہی ہوگا لیکن ممکنہ طور پر کسی اور مقام پر منعقد ہوگا۔
ایران کے ساتھ مذاکرات بہت مثبت اور تعمیری رہے، وائٹ ہاؤس
نیویارک سے موصولہ رپورٹ کے مطابق، وائٹ ہاؤس نے اپنے ایک بیان میں، عمان کی میزبانی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مسقط میں منعقدہ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی ـ اور مشرق وسطی کے لئے ٹرمپ کے ایلچی اسٹیو وٹکوف کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کو بہت مثبت اور تعمیری قرار دیا۔ 

ایران اور امریکہ کے بالواسطہ مذاکرات کا پہلا دور اختتام پذیر / مذاکرات مثبت رہے، عراقچی / بہت مثبت اور تعمیری رہے، امریکہ


وائٹ ہاؤس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اسٹیو وٹکوف نے سید عباس عراقچی سے کہا: مجھے ٹرمپ کی طرف سے مشن سونپا گیا ہے کہ اگر ممکن ہو تو ایران اور امریکہ کے درمیان اختلافات بات چیت اور سفارتکاری کے ذریعے حل ہوجائیں۔ 
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
 

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha