اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، روسی ذرائع ابلاغ نے آج [8 اپریل 2025ع کو] اعلان کیا کہ روسی پارلیمان کے ایوان زیریں 'دوما' نے ایران ـ روس تزویراتی شراکت داری کے معاہدے کو باضابطہ طور پر منظور کر لیا ہے۔
یاد رہے کہ صدر اسلامی جمہوریہ ایران، ڈاکٹر مسعود پزشکیان اور روسی وفاق کے سربراہ ولادیمیر پوٹن نے اس سال کے آغاز پر (مورخہ 17 جنوری سنہ 2025ع کو) اس معاہدے پر دستخط کئے تھے۔
یہ دستاویز ـ جسے صدر پوٹن نے گذشتہ مہینے دوما اسمبلی کے لئے بھجوایا تھا ـ تہران اور ماسکو کے درمیان طویل مدتی تعاون کے لئے قانونی دائرہ کار فراہم کرتی ہے اور دو ملکوں کو تزویراتی شرکاء کے طور پر متعارف کراتی ہے۔
روسی خبر ایجنسی 'تاس' کی رپورٹ کے مطابق، یہ معاہدہ دفاع، انسانی دہشت گردی، توانائی، مالیاتی، نقل و حمل، صنعت، زراعت، ثقافت، سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون پر مشتمل ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کے مطابق، یہ معاہدہ تقریبا اقتصادی نوعیت کا ہے لیکن اس میں دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلو شامل ہيں اور جامع تعلقات کے مقصد سے منعقدہ ہؤا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ