26 جنوری 2025 - 12:28
صہیونی ایتامار بن گویر صیہونی نیتن یاہو برس پڑا

صیہونی ریاست کے داخلی سلامتی کے مستعقی وزیر اور انتہائی دائیں بازو کے شدت پسند یہودی ایتامار بن گویر نے صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے حماس سے وابستہ سینکڑوں افراد کو رہا کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق،  بین گویر نے طنزیہ انداز میں جنگ بندی اور صیہونی قیدیوں کی رہائی کے بدلے فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے حامیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں جنگ بند کرو، نیٹزاریم اور شمالی غزہ پٹی سے انخلاء کرو اور حماس کو بلڈوزر دے دو۔

 انہوں نے مزید کہا کہ : وہ لوگ جو  اس بات پر یقین رکھتے  ہیں  کہ غزہ پٹی کی انتظامیہ کو فلسطینی انتظامیہ کے حوالے کر دیا جانا چاہیے در حقیقت میں وہ اسرائیل سے دشمنی کر رہے ہیں اور دعویٰ کیا کہ فلسطینی انتظامیہ کے کارناموں پر آنکھیں بند کیسے رکھیں جو قاتلوں کو انعام دیتی ہے۔