15 جنوری 2025 - 12:17
"زاگرُس" انٹیلی جنس- سگنلنگ جنگی جہاز اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ میں شامل + تصاویر اور ویڈیو

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف جنرل محمد باقری اور فوج کے کمانڈر انچیف جنرل موسوی کی موجودگی میں "زاگرُس" جنگی جہاز بحریہ کے حوالے کردیا گیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، "زاگرُس" جنگی جہاز انٹیلی جنس- سگنلنگ کے پیچیدہ ترین نظامات سے لیس ہے۔

اس موقع پر وزیر دفاع جنرل عزیز نصیرزادہ اور بحریہ کے کمانڈر ان چیف ایڈمرل شہرام ایرانی بھی موجود تھے۔

واضح رہے کہ زاگرُس جنگی جہاز ایران کے ماہر نوجوانوں نے ڈیزائن اور تیار کیا ہے جس کا مقصد آبی راستوں کی سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔

بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل شہرام ایرانی نے "زاگرُس" جہاز کو مسلح افواج کے لیے ایک قیمتی خزانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس جہاز کی تعمیر میں انتہائی ترقی یافتہ الیکٹرومیگنیٹکس، الیکٹرانکس اور سائیبرنیٹکس نظامات کا استعمال کیا گیا ہے جس کے ذریعے سمندر کی سطح، سمندر کی سطح کے نیچے اور فضاؤں کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔

اس جہاز کی سب سے اہم آپریشنل خصوصیات میں الیکٹرانک سینسرز کی موجودگی، برقی مقناطیسی لہروں کے اثرات کے عین مطابق حساب کے ساتھ ایک جدید مربوط مستول، فعال اور غیر فعال مداخلت کی صلاحیتیں، سائبر آپریشنز، اور ذہین نگرانی شامل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس جہاز کی مدد سے بحر ہند، بحر الکاہل اور بحر اوقیانوس کی آبی سیکورٹی پر بھی ہماری گہری نظر ہوگی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

110