اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، امریکی
سینٹرل کمانڈ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ
نے غلطی سے بحیرہ احمر میں اپنا ہی لڑاکا طیارہ مار گرایا اور امریکی حکام نے اس
واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا۔
غلطی سے گرائے گئے امریکی طیارے کے دونوں پائلٹ
بچ گئے ہیں تاہم ایک کو معمول زخم آئے ہیں۔
سینٹکام کا کہنا ہے کہ ایف اے 18 ہارنیٹ طیارہ
بحیرہ احمر میں امریکی بحری جہاز کے قریب سے گذر رہاتھا کہ کروز گیٹس برگ نے غلطی
سے میزائل مار کر طیارے کو نشانہ بنایا۔
خیال رہے کہ بحیرہ احمر گدشتہ ایک برس سے ملٹری
حب بنا ہوا ہے اور امریکی اور برطانوی فورسز یمن کے حوثی مجاہدین کی جانب سے یہودی
ریاست کی طرف جانے والے بحری جہازوں پر حملوں کو روکنے کے لیے ان کے ٹھکانوں کو
نشانہ بنا رہی ہیں اور یمنی مجاہدین بھی ان کے اینٹ کا جواب پتھر سے دے رہے ہيں
اور انھوں نے ایک سالہ جنگ کے دوران امریکی فوج کے رعب و دبدبے کو قصہ پارینہ بنا
رکھا ہے۔
یمن کی قومی نجات حکومت کے ایک وزیر نے کہا ہے
کہ امریکہ کو شوق ہے کہ یمن اس کو خوار و ذلیل کرتا رہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
110