19 دسمبر 2024 - 09:50
بھارت کو بھی "ٹرمپ کی دھمکی" مل گئی

امریکہ کے نو منتخب صدرڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت  کو "جوابی محصولات" کی دھمکی دیدی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا :

پاکستانی اخبار "جنگ " کے مطابق، ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ "ایک لمحے کے لئے ٹیرف کے لفظ کو بھول جائیں۔ اگر وہ (بھارت) ہم پر ٹیکس لگاتے ہیں تو ہم ان پر اتنا ہی ٹیکس لگائیں گے۔"

امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نئی دہلی کی جانب سے امریکی مصنوعات پر زیادہ ٹیرف سے متعلق اپنی دیرینہ شکایت دہراتے ہوئے بھارت کو جوابی محصولات عائد کرنے کی دھمکی دی ہے۔

بھارت بھی، ترکیہ اور امارات سمیت عرب ریاستوں کی طرح، فلسطین اور غزہ کے معاملے اور فلسطینیوں کے قتل عام میں اسرائیلی ریاست کے ساتھ تعاون کر رہا ہے اور انڈین وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر نے کہا ہے کہ انڈیا کو ٹرمپ کے ساتھ کام کرنے سے گھبراہٹ نہیں ہے۔ امریکہ میں ڈونلڈ ٹرمپ کی دوسری انتظامیہ کے ساتھ گہرے تعلقات استوار کرنے کے لیے انڈیا بہت سے دوسرے ممالک کے مقابلے میں بہت "زیادہ فائدہ مند پوزیشن" میں ہے۔ کچھ ممالک ٹرمپ کی دوسری مدت کو ایک سیاسی چیلنج کے طور پر دیکھ رہے ہیں لیکن ہم ایسا نہیں دیکھ رہے۔‘

۔۔۔۔۔۔

110