16 دسمبر 2024 - 09:34
راکٹ فائر کرنے والی ریموٹ کنٹرول اسپیڈ بوٹس کی وسیع پیداوار شروع کردی ہے، سپاہ پاسداران کے امیرالبحر

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے امیرالبحر نے بتایا ہے کہ اس فورس کے ماہرین نے 67 میٹر لمبی راکٹ فائر کرنے والی ایلومینیئم ایلائے بوٹس کی وسیع پیمانے پیداوار شروع کردی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل علی رضا تنگسیری نے بتایا ہے کہ سپاہ پاسداران کی بحریہ کے ماہرین نے راکٹ فائر کرنے والی 67 میٹر لمبی ایلومینیئم ایلائے بوٹس (Aluminum alloy boat) کی وسیع پیمانے پیداوار شروع کردی ہے۔

انھوں نے کہا کہ اس نوعیت کی کشتیاں تیار کرنے کی ٹیکنالوجی محض چند ممالک کے پاس ہے۔

انھوں نے بتایا کہ 103 نالج بیسڈ کمپنیوں اور 32 یونیورسٹیوں سے سپاہ پاسداران کا تعاون بھی جاری ہے۔

ایڈمرل تنگسیری نے بتایا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی خصوصی سائنسی تحقیقات پر مرکوز ہے۔

انھوں نے زور دے کر کہا کہ دشمنوں کی جانب سے لاحق خطروں پر ہماری گہری نظر ہے اور اس کے لئے ہماری تیاری مکمل اور دن رات کی کوششیں جاری ہیں۔

سپاہ پاسداران انقلاب کے امیرالبحر نے مزید بتایا کہ سپاہ پاسداران کی بحریہ نے فوجی وسائل کی تیاری کے لئے ضروری تحقیقاتی اقدامات کے سلسلے میں اہم قدم اٹھائے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110