اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق نفتالی بینت نے کہا کہ یہ سمجھوتہ حزب اللہ کو اسرائیل پر حملہ کرنے سے نہیں روک سکتا اور یہ سیکورٹی اور سفارتکاری کے لحاظ سے "نیتن یاہو حکومت کی مکمل ناکامی" ہے۔
اپنے بیان میں بینیٹ نے لبنان میں بفر زون قائم
کرنے میں ناکامی پر تنقید کی اور کہا کہ حزب اللہ سرحدی تنظمیں تشکیل دے گی اور انہیں استعمال کرکے
" شمالی اسرائيلی" (یعنی مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقوں) پر حملے کرے گی۔
بینت نے کہا: "حزب اللہ کے پاس اب بھی
لاکھوں راکٹوں کا ذخیرہ موجود ہے، وہ خود ہی ہتھیار بنا سکتے ہیں اور اپنی صلاحیتوں
کی تجدید کر سکتے ہيں ۔"
بینت کا کہنا تھا: "اسرائیلی فوج کے سپاہیوں
اور کمانڈروں کی شاندار فوجی فتح کے وعدے مکمل سفارتی-سیکورٹی ناکامی کی تصویر پیش
کر رہے ہیں۔"
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110