27 نومبر 2024 - 06:32
صہیونی ریاست کے جرائم روکنے کی ذمہ داری تمام ملکوں پر، وزیر خارجہ

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے اسلووینیا کی وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات میں تمام ممالک خاص طور پر صہیونی ریاست کے حامیوں سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کے جرائم اور جنگی اقدامات اور بین الاقوامی امن و سلامتی کے لئے خطرات کے دائرے کی توسیع روکنے میں اپنی ذمہ داری قبول کریں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، وزیر خارجہ اسلامی جمہوریہ ایران، ڈاکٹر سید عباس عراقچی نے صہیونی ریاست کی نسل کشی جاری رہنے اور لبنان اور خطے کے دیگر ممالک پر اس  کی جارحیت  کی وجہ سے مغربی ایشیا کے  خطے کی صورتحال کو انتہائی خطرناک قرار دیا اور تمام ممالک  خاص طور پر  صہیونی ریاست کے حامیوں سے ذمہ داری نبھانے کا مطالبہ کیا۔

اس ملااقت میں اسلووینیا کی وزیر خارجہ نے مغربی ایشیا میں ایران کی اہم پوزیشن اور علاقائی امن و استحکام کے تحفظ میں اس کے کردار کا حوالہ دیتے ہوئے خطے میں بدامنی اور عدم استحکام  کا دائرہ وسیع تر کرنے کی اسرائیلی کوششوں کا سد باب کرنے کے لئے بین الاقوامی کوششوں میں اضافے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110