اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ
ابنا ـ کے مطابق، مذکورہ ذریعے نے فارس نیوز ایجنسی کے سیاسی نامہ نگار سے بات چیت
کرتے ہوئے امریکی ذرائع کے اس دعوے کی تردید کی ہے کہ "ایران امریکہ کے نو
منتخب صدر ٹرمپ کے خلاف کوئی اقدام نہیں کرے گا"، اور کہا ہے کہ جو پیغام
اسلامی جمہوریہ ایران کی طرف سے امریکہ کو بھجوایا گیا وہ یہ ہے کہ "ایران شہید
سلیمانی کے قاتلین کو سزا دینے کے مسئلے کی پیروی کرے گا، اور اس مسئلے کو اپنے ایجنڈے
سے خارج نہیں کرے گا اور اس مسئلے سے دستبردار نہيں ہوگا"۔
اس ذریعے نے بتایا کہ شہید
سلیمان کی شہادت کا مسئلہ ایک کثیر جہتی مسئلہ ہے، اور امریکی فریق کو بتایا گیا
کہ حکومت ایران عدالتی اور قانونی جہتوں میں اس مسئلے کو آگے بڑھائے گا۔
وال اسٹریٹ جنرل نے جمعہ
15 نومبر کو لکھا تھا کہ ایران نے "تحریری ضمانت" دی ہے کہ "امریکہ
کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر کوئی قاتلانہ حملہ نہیں ہوگا!"۔ اس امریکی
اخبار نے دعوی کیا تھا کہ "ایران نے گذشتہ مہینے (اکتوبر 2024ع) میں جو بائیڈن
حکومت کو تحریری ضمانت دی ہے کہ وہ ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کا ارادہ نہیں
رکھتا"۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110