اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق حزب
اللہ لبنان نے نے پہلی بار مقبوضہ یافا (تل ابیب) میں واقع کریاہ فوجی اڈے ـ جو کہ
صہیونیوں کی وزارت جنگ، جنرل اسٹاف، وار مینجمنٹ روم اور ملٹری کنٹرول روم کا ہیڈکوارٹر
ہے ـ کو نشانہ بنایا۔
حزب اللہ لبنان نے اس سلسلے میں اپنے بیان مین
کہا ہے کہ حزب اللہ نے "خیبر آپریشنز" کے تسلسل میں "لبیک یا نصر
اللہ" کے کوڈوارڈ کے ساتھ بدھ 2024/11/13 کو اعلی معیار کے متعدد ڈرون طیاروں
سے پہلی بار کریاہ فوجی اڈے کو نشانہ بنایا ہے۔
حزب اللہ نے اپنے بیان میں
کہا ہے کہ اس کے ڈرون طیارے کسی رکاوٹ کے بغیر صہیونی وزارت جنگ کی عمارتوں پر لگے
ہیں جبکہ صہیونیوں نے ابھی تک اس حملے اور اس اپنے جانی اور مالی نقصانات کے بارے
میں کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔
مبصرین کا خیال ہے کہ یہ ضاحیہ لبنان پر صہیونی
بمباریوں کا منطقی رد عمل ہے اور اگر صہیونیوں میں عقل نامی کوئی چیز ہو تو لبنان
پر اپنے حملے بند کریں گے، ورنہ تو یہ صرف تمہید ہے حزب اللہ کی اگلی کاروائیوں کے
لئے جن میں مزید صہیونی مراکز زیادہ بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنیں گے۔
حزب اللہ نے حالیہ ہفتوں میں صہیونی فوج کے
ٹھکانوں اور چھاؤنیوں کے خلاف اپنے حملوں کا دائرہ وسیع تر کر دیا ہے۔
صہیونی ذرائع نے بدھ ہی کے روز اعتراف کیا ہے کہ
حزب اللہ کے مجاہدین نے کم از کم 7 صہیونی افسروں اور جوانوں کو جنوبی لبنان میں
ہلاک کر دیا ہے جبکہ 10 فوجی زخمی ہوئے ہیں۔
حزب اللہ اور خطے میں دوسری مقاومتی تحریکوں نے
اعلان کیا ہے کہ صہیونی فوج کے ٹھکانوں کے خلاف کاروائیوں میں قدم بقدم شدت لائی
جائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔
110