13 نومبر 2024 - 18:20
زیادہ سے زیادہ دباؤ کا امریکی نسخہ درحقیقت زیادہ سے زیادہ شکست کا نسخہ ہے، سید عباس عراقچی

وزیر امور خارجہ، اسلامی جمہوریہ ایران نے نومنتخب امریکی صدر کو "زیادہ سے زیادہ دباؤ" کی گھسی پٹی [ٹرمپ] پالیسی کے حوالے سے خبردار کیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے ڈونلڈ ٹرمپ کی دوسری کابینہ کی نئی ایران-دشمن پالیسیوں کے سلسلے میں موصولہ رپورٹوں پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا: ٹرمپ کی سابقہ "زیادہ سے زیادہ دباؤ" کی پالیسی کو "زیادہ سے زیادہ مزاحمت" کا سامنا کرنا پڑا اور آخر کار امریکہ کے لئے "زیادہ سے زیادہ شکست" بن گئی۔

عراقچی نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا: کیا تم ثبوت چاہتے ہو؟ میں صرف ایک مثال دینا چاہوں گا اور وہ یہ کہ ایران کے پرامن جوہری پروگرام کا حال دیکھئے: نام نہاد "زیادہ سے زیادہ دباؤ" کی پالیسی سے پہلے اور اس کے بعد کے، ایران کے پرامن جوہری پروگرام کی پوزیشن کا موازنہ کرو۔

انھوں نے مزید لکھا: "زیادہ سے زیادہ دباؤ کے دوسرے نسخے" کا نفاذ یقینا "زیادہ سے زیادہ شکست کا دوسرا نسخہ" بن جائے گا۔

انھوں نے آخر میں انہوں نے امریکی سیاستدانوں کو مشورہ دیتے ہوئے لکھا: بہتر نظریہ یہ ہے کہ اس دفع "زیادہ سے زیادہ عقلیت" سب کے مفاد میں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

110