اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا | پاکستان کے نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز
کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا کہ سلامتی
کونسل بین الاقوامی امن و سلامتی کو درپیش خطرات کا مؤثرجواب دینے میں ناکام رہی
ہے اس کی بڑی وجہ مستقل ارکان کا فیصلہ کن اقدام پر متفق نہ ہونا ہے۔ان کا کہنا
تھا کہ نئے مستقل ارکان کا اضافہ سلامتی کونسل میں مفلوج حالت کو مزید گہرا کرے
گا۔
منیر اکرم نے مزید کہا کہ نئے مستقل ارکان کا اضافہ مسئلے کا حل نہیں
بلکہ مسئلے کا حصہ ہے، مستقل رکنیت اقوام متحدہ کے قیام سے ہی ایک متنازع مسئلہ
رہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔
110