اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، ارنا کے سائنسی نامہ نگار نے رپورٹ دی ہے کہ مذکورہ ریسرچ بیسڈ کمپنی تہران یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کے فارغ التحصیل طلباء اور اساتذہ کے ایک گروپ نے قائم کی ہے جس کا مقصد دواسازی کی پیچیدہ ٹیکنالوجیز کے ذریعے جدید ادویات تیار کرنا ہے۔
اس کمپنی نے 15ویں نینو اینڈ مائیکرو ٹیکنالوجی ایگزیبیشن (ایران نینو
2024) میں اپنی اس پیداوار کی نقاب کشائی کی جو تہران کے انٹرنیشنل ایگزیبیشن سنٹر
میں 4 دنوں کے لیے منعقد ہوئی۔
اس کمپنی کے فارماسسٹ اور بزنس ڈیولپمنٹ مینیجر علی آقاجانی نے
جمعرات کے روز IRNA
کے ساتھ ایک انٹرویو میں بتایا کہ ان کی کمپنی کا بنیادی مقصد نئی ادویات تک رسائی
ممکن بنا کر مریضوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانا ہے۔
ان کا کہنا تھا: ہمارے محققین نے اینٹی باڈی پر مبنی ادویات کی جدید
ترین نسل کا استعمال کیا ہے، جسے "ٹیڈروکس" کہا جاتا ہے اور یہ دوا کینسر
کے مریضوں کی عمر میں کئی گنا اضافہ کر سکتی ہے۔ ٹارگیٹڈ تھراپی کی وجہ سے یہ جسم
میں تھوڑی مقدار میں انجیکٹ کی جاتی ہے اور کینسر کی دوائیوں کے عام ضمنی اثرات کو
کم کرتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
110