7 نومبر 2024 - 08:17
غاصب صہیونیوں سے جنگ میں حزب اللہ کے فاتح-110 میزائل کی رونمائی

حزب اللہ لبنان نے غاصب صہیونی ریاست سے مقابلے کے لئے اپنے ٹھیک نشانے پر لگنے والے میزائل فاتح-110 کی رونمائی کردی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق حزب اللہ لبنان کے زمین سے زمین پر مار کرنے والے فاتح-110 میزائل کا قُطر 616 ملی میٹر، لمبائی 8/8 میٹر، مجموعی وزن تین ٹن اور 450 کلوگرام ہے جبکہ اس کا وارہیڈ 500 کلوگرام ہے اور یہ 300 کلومیٹر تک مار کر سکتا ہے اور اس کے نشانے پر لگنے کی درستگی 10 میٹر ہے۔

یہ میزائل بنیادی اہمیت کے اہداف کو نشانہ بنانے کے لئے بروئے کار لایا جاتا ہے۔

یاد رہے کہ حزب اللہ کے وار میڈیا نے اتوار کو بھی ایک ویڈیو فلم جاری کی تھی جس میں عماد-5 انڈر گراؤنڈ میزائل تنصیبات دکھائی گئی تھیں۔

اس ویڈیو فلم میں شہید سید حسن نصراللہ کی اس تقریر کا ایک حصہ بھی نشر کیا گیا ہے جس میں انھوں نے کہا تھا: نہ میدان چھوڑیں گے نہ اسلحہ زمین پر رکھیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

110