اہل بیت(ع) نیوز
ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، یمنی افواج کے ترجمان بریگیڈیئر یحییٰ سریع نے کہا ہے
کہ یمنی افواج نے بحیرہ احمر، بحیرہ عرب اور آبنائے باب المندب میں تین فوجی
کاروائیاں کی ہیں۔
ان کے کہنے کے
مطابق، یمنیوں نے پہلے حملے میں بحری جہاز SC
MONTREAL کو بحیرہ احمر کے جنوب
میں دو ڈرون طیاروں سے نشانہ بنایا اور دوسرے حملے میں بھی MAERSK KOWLOON نامی بحری جہاز کو ایک
گائیڈڈ میزائل سے نشانہ بنایا۔
بریگیڈیئر سریع نے مزید کہا کہ یمنی فوج
نے تیسری کاروائی بحیرہ احمر اور آبنائے باب المندب میں انجام دی اور MOTARO نامی بحری جہاز کو کئی
بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا۔
انھوں نے کہا: ان
تین جہازوں نے مقبوضہ فلسطین کی بندرگاہوں کی طرف جانے والے جہازوں پر ممانعت کے [یمنی]
قانون کو نظر انداز کیا تھا۔
یحییٰ سریع نے کل
منگل کے دن بھی مقبوضہ فلسطین کے جنوب میں عسقلان کے صنعتی علاقے پر کامیاب ڈرونز
حملوں کی خبر دی تھی اور کہا تھا کہ یمنی افواج نے ایک اہم فوجی کاروائی کرتے ہوئے
عسقلان کے صنعتی علاقے کو کئی ڈرون طیاروں سے نشانہ بنایا اور اللہ کے اذن سے مقرر
اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔
بریگیڈیئر سریع نے یمنی افواج کے عزم پر زور دیتے ہوئے کہا: ہماری کاروائیاں غزہ پر حملوں اور محاصرے نیز لبنان پر حملوں کے خاتمے تک جاری رہیں گی۔
میدان مقاومت کے
دوسرے محاذ پر حزب اللہ نے گذشتہ 24 گھنٹوں میں صہیونیوں پر تباہ کن اور دردناک
ضربیں لگائی ہیں۔ حزب اللہ کے مجاہدین نے کل منگل کے روز مقبوضہ نہاریا پر ڈرون
طیاروں کا بھاری حملہ کیا تھا۔
ذرائع ابلاغ نے
رپورٹ دی کہ حزب اللہ کے ڈرون طیارے شمالی فلسطینی علاقوں میں آزادانہ پرواز کرتے
ہیں اور اپنے اہداف کو نشانہ بناتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110