اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ حزب اللّٰہ میڈیا آفس کے سربراہ محمد عفیف نے کہا کہ ہفتے کے روز تین ڈرون اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی قیصریہ میں واقع رہائشگاہ پر مارے گئے، گھر پر موجود نہ ہونے کے باعث نیتن یاہو حملے میں بچ گیا۔
حزب اللّٰہ میڈیا آفس کے سربراہ محمد عفیف نے نیتن یاہو کی رہائشگاہ پر ڈرون حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا: عنقریب بے شمار صہیونی فوجیوں کو قید کر لیا جائے گا۔
محمد عفیف نے کہا: ہم بہت جلد صہیونی قیدیوں کے میزبان ہونگے۔
انھوں نے کہا: عنقریب قیدیوں کے تبادلے کے لئے
بالواسطہ مذاکرات ہونگے۔
ان کا کہنا تھا: جیسا کہ ہمارے سید شہید سیدالمقاومہ
شہید حسن نصراللہ نے فرمایا تھا ہم اپنے قیدیوں کے دشمن کے عقوبت خانوں میں بھولتے
نہیں اور انہیں چھوڑتے نہیں ہیں۔ دشمن ہمارے اسیروں کی جان کے تحفط کا ذمہ دار ہے؛
عنقریب دشمن کے فوجیوں کو قیدی بنائیں گے۔
دشمن کے ہاں ہمارے اسیر اگر تشدد کے تحت کچھ کہہ
بھی دیں تو وہ بین الاقوامی قوانین کے تحت غیر اہم ہے۔
آگ کے بدلے آگ، خون کے بدلے خون
انھوں نے صہیونیوں سے مخاطب ہوکر کہا: حزب اللہ
کبھی بھی سفید پرچم نہیں اٹھائے گی، "آگ کے بدلے آگ، خون کے بدلے خون یہ
ہمارا جواب ہے"۔
انھوں نے کہا: حزب اللہ باضآبطہ طور پر، چند روز
قبل قیصریہ میں صہیونیوں کے وزیر اعظم نیتن یاہو کی رہائشگاہ پر حملے کی ذمہ داری
قبول کرتی ہے اور ہم جرائم پیشہ نیتن یاہو سے کہتے ہیں کہ "اگر ماضی میں
ہمارا ہاتھ تیرے گریباں تک نہیں پہنچ سکتا تھا تو آج وقت بتائے گا کہ ہمارے اور تیرے
درمیان کی اس جنگ کے میدان میں فاتح کون ہے"۔
حزب اللہ قرض الحسن کے مالیاتی ادارے سے امداد
نہیں لیتی
انھوں نے کہا: صہیونیوں نے چند دن قبل قرض الحسن
نامی ادارے پر بمباری کی اور دعویٰ کیا کہ یہ
ادارہ حزب اللہ کو مالی امداد فراہم کرتا رہا ہے، جو بالکل بے بنیاد الزام ہے۔ حزب
اللہ نے کبھی بھی اس ادارے سے اسلحے کی خریداری اور اپنے کارکنوں کی تنخواہوں کے
لئے کوئی امداد وصول نہیں ہے۔ صہیونیوں نے بے بنیاد حیلوں بہانوں سے، اپنے جرائم
کے تسلسل میں، اس ادارے کو نشانہ بنایا ہے۔ قرض الحسن لبنانی عوام کو خدمات فراہم
کرتا اور حزب اللہ نہ صرف اس سے کوئی امداد نہیں لیتی بلکہ اس کی مدد بھی کرتی ہے۔
مقاومت بہترین پوزیشن میں ہے
ان کا کہنا تھا کہ صہیونیوں کے جرائم لبنانی
عوام کے حوصلوں پر اثرانداز نہیں ہوتے، اور ہماری لاجیسٹک لائن نے اپنا کام سرے سے
شروع کیا ہے۔
انھوں نے کہا: مقاومت اور حزب اللہ بہترین پوزیشن
میں آکر کھڑی ہے، جنگ کے لئے پوری طرح تیار ہے، اس کے پاس مختلف النوع ہتھیار ہیں،
اور ہر روز کم از کم 25 کاروائیاں کر رہے ہیں اور مقاومت کی کاروائیوں میں اضافہ
ہؤا ہے۔
عفیف نے کہا: ہمارے میزائل بآسانی حیفا پر اترتے
ہیں اور اپنے اہداف کو کامیابی سے نشانہ بناتے ہیں۔ ہمارے مجاہدین دشمن کے قیمتی ٹینکوں
کو تباہ کر دیتے ہیں اور صہیونی فوجیوں کو ہلاک کر دیتے ہیں۔
امریکہ دہشت گردوں کی ماں ہے
ان کا کہنا تھا کہ امریکہ دہشت گردوں کی ماں ہے،
اور غزہ اور لبنان میں ہونے والے جرائم کا مجرم نمبر1 امریکہ ہی ہے اور امریکہ ہی
ہے جو صہیونیوں کو ہتھیار فراہم کرتا ہے۔
ہم نبیہ بری پر پورا اعتماد رکھتے ہیں
بمباریوں کے درمیان مذاکرات نتیجہ خیز ثابت نہیں
ہونگے۔ ہم پارلیمان کے سربراہ جناب نبیہ بری پر پورا اعتماد رکھتے ہیں۔ ہمارا موقف
بالکل شفاف اور فیصلہ کن ہے۔
جرمن وزیر خارجہ کے موقف کی مذمت کرتے ہیں
جرمن وزیر خارجہ اینالینا بیرباک نے حال ہی میں
غاصب صہیونی ریاست کے ہاتھوں عام شہریوں کے قتل عام کے لئے جواز پیش کرنے کی کوشش
کی ہے جس کی ہم سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق حزب اللّٰہ نے جنوبی لبنان
کے قصبے اودیسہ میں صہیونی فوجیوں کو راکٹ سے نشانہ بنایا۔
محمد عفیف نے اسرائیل کی جانب سے شہید یحییٰ
سنوار کی کردار کشی پر اسرائیل اور اس کے میڈیا کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔
اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہفتے کے روز لبنان
سے تین ڈرونز لانچ کیے گئے، جن میں سے ایک نے قیصریہ میں واقع وزیراعظم کی رہائش گاہ کو نشانہ بنایا تھا۔
۔۔۔۔۔
110