21 اکتوبر 2024 - 07:23
شمالی اور جنوبی غزہ میں غاصب صہیونیوں کو دو سخت سیکورٹی واقعات کا سامنا

ذرائع نے شمالی اور جنوبی غزہ میں غاصب صہیونی فوج کو دو بڑے سیکورٹی واقعات کا سامنا کرنا پڑا اور ذرائع نے بتایا ہے کہ ان واقعات کی تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا | اتوار کی شام فلسطینی اور صہیونی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ شمالی اور جنوبی غزہ میں صہیونی فوج دو انتہائی سخت سیکورٹی واقعات سے دوچار ہوئی ہے۔

ابتدائی رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ غزہ میں صہیونی فوج کی ایک بکتر بند گاڑی پر حملے میں متعدد غاصب فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق، صہیونی فوج کے فوجی ہیلی کاپٹر ہلاک اور زخمی ہونے والے فوجیوں کو مقبوضہ شہر بئر السبع کے سوروکا اسپتال منتقل کرنے میں مصروف ہیں۔

 مقامی ذرائع نے شمالی اور جنوبی غزہ میں سیکورٹی حوادث پر صہیونی میڈيا کے نالہ و فریاد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان حادثات کی تفصیلات عنقریب جاری کی جائيں گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110