21 اکتوبر 2024 - 06:31
آئی آر ای ایکس 2024 کمبائنڈ بحری مشقیں اپنے اختتام کو پہنچیں

ایران کی میزبانی میں بحر ہند کی آئی آر ای ایکس 2024 کمبائنڈ بحری مشقیں اسلامی جمہوریہ ایران کے ڈسٹرائر جماران کے سامنے مشقوں میں حصہ لینے والے دستوں کی سمندری پریڈ کے ساتھ اپنے اختتام کو پہنچیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق آئی آر ای ایکس 20224 کمبائنڈ بحری مشقوں کے نائب ترجمان ریئر ایڈمیرل مصطفیٰ تاج الدینی نے بتایا ہے کہ ایران کی میزبانی میں بحر ہند کے ساحلی ملکوں کی یہ کمبائنڈ بحری مشقیں شمالی بحر ہند میں ایران کے جماران ڈسٹرائر کے سامنے مشقوں میں حصہ لینے والے دستوں کی پریڈ کے بعد ختم ہوگئیں ۔

انھوں نے بتایا کہ اس تقریب اور پریڈ میں اسلامی جمہوریہ ایرن کی فوج کے بحری یونٹ، سپاہ پاسداران کی بحریہ، نیز عمان اور روس کی بحریہ کے دستوں نے میں حصہ لیا۔

اس رپورٹ کے مطابق اس پر وقار سمندی پریڈ میں ایرانی فوج کی بحریہ اور سپاہ پاسداران کی بحریہ کے جماران اور البرز ڈسٹرائر جنگی بحری جہازوں، میزائل لانچروں سے لیس  جہازوں، شہید سلیمانی اور الماس نامی جنگی جہازوں نیز عمان کے مبشر بحری جہاز اور روسی مرکیوری جنگی جہاز نے حصہ لیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110