19 اکتوبر 2024 - 08:19
یحییٰ السنوار امریکی - صہیونی پراجیکٹ کے سامنے کھڑے ہوگئے اور شہید ہو گئے، حزب اللہ

حزب اللہ لبنان نے یحییٰ السنوار کی شہادت پر اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ یحییٰ السنوار امریکی ـ صہیونی پراجیکٹ کے مد مقابل کھڑے ہوگئے اور اس راہ میں اپنے خون کا نذرانہ پیش کیا۔

اہل بیت(‏ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، المیادین چینل نے رپورٹ دی ہے کہ حزب اللہ لبنان نے حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ یحییٰ السنوار کی شہادت پر پیغام جاری کرکے ملت فلسطین، تحریک حماس، عربی اور اسلامی امت، تمام مجاہدین اور احرار عالم اور اس شہید کے اہل خانہ کو تعزیت پیش کی ہے

حزب اللہ کے پیغام میں کہا گیا ہے: شہید کمانڈر یحییٰ السنوار سپہ سالاری کی امانت اور کمانڈ کا مشعل شہید اسماعیل ہنیہ سے وصول کیا تاکہ مقاومت کے بہادر مجاہدین کے ساتھ مل کر مقاومت، کرامت و سخاوت، جانفشانی کا مشن مکمل کر لیں۔

اس پیغام میں کہا گیا تھا: شہید کمانڈر یحییٰ السنوار امریکی ـ صہیونی پراجیکٹ کے مد مقابل کھڑے ہوگئے اور اس راہ میں اپنے خون کا نذرانہ پیش کیا اور یوں مقام شہادت اور انسانی کرامت و کمال کے بلند درجات پر فائز ہو گئے۔

حزب اللہ لبنان نے اپنے پیغام میں ملت فلسطین کے شانہ بشانہ کھڑے رہنے کے عزم کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے: ہم اللہ کے وعدے پر یقین کام رکھتے ہیں اور فتح و کامیابی مقاومت کے قدم چومے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110