اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق شکاگو
ـ امریکہ، میں مطبعۂ فرقان کے ڈائریکٹر احمد ابو ہیبہ کہتے ہیں:
غزہ کی جنگ کے بعد سے، ہمارے ادارے کو ہر ماہ
ہزاروں کی تعداد میں قرآن کی طباعت کے آرڈرز مل رہے ہیں۔ میں مبالغہ آرائی نہیں کر
رہا ہوں بلکہ اعداد و شمار کے ساتھ کہتا ہوں۔ مثلا نومبر 2020 میں ہمیں ہر ماہ 300
سے 400 قرآن چھاپنے کے آرڈرز دیئے جاتے تھے، حالاکہ نومبر 2023ع میں ہمیں 3600
قرآنی نسخوں کی طباعت کے آرڈرز ملے، اور یہ آرڈرز گذشتہ رمضان المبارک میں یہ
آرڈرز دسوں ہزار تک پہنچ گئے۔
ان دنوں ان لوگوں کی تعداد میں بھی زبردست اضافہ
ہؤا ہے جو اسلام قبول کر رہے ہیں۔ یہ سب غزہ کے عوام کے صبر و ایمان اور قرآن کریم
کے ساتھ ان کی محبت اور اُنسبت کا ثمرہ ہے، یہ امریکیوں کے لئے بہت عجیب اور دلکش ہے کہ وہ جان لیں کہ قرآن کریم میں
کیا کچھ ہے۔
۔۔۔۔۔
110